• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ہم نے کبھی لسانیت کو فروغ نہیں دیا، ناصر شاہ

شائع January 31, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی لسانیت کو فروغ نہیں دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر رہنا ہے، سب اپنے ہیں، سب اپنے منشور کی بات کریں اور انتخابی مہم چلائیں، اشتعال نہ پھیلائیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن کی ہلاکت کے حوالے سے کہنا تھا کہ جو جان سے گیا وہ بھی کسی کا بیٹا، بھائی تھا، اس طرح دیگر گھروں میں صف ماتم نہیں بچھنا چاہیے، پیپلز پارٹی پہل کر رہی ہے آئیں مل کر مسئلہ حل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجرم کسی بھی پارٹی سے ہو اسے سزا ملنی چاہیے، پیپلز پارٹی پر امن جماعت ہے، ہم نے کہا ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، ہماری تقاریر اور باتوں سے اشتعال والا تاثر نہیں جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو بہتر بنانا چاہیے، پیپلز پارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، 2016 اور اس سے پہلے والے حالات میں ہمیں واپس نہیں جانا۔

ناصر حسین نے کہا کہ ہماراقبضہ کراچی والوں کے دلوں پرہے، ہم نے توبوری بند لاشیں نہیں گرائی نا ہی بھتے لیے، ہم نے خدمت کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر دو میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا تھا، اس دوران فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے کارکن کے قتل کا الزام پیپلز پارٹی پر عائد کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025