• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

کیا عاطف اسلم کی 7 سال بعد بولی وڈ میں واپسی ہورہی ہے؟

شائع January 31, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول گلوکار عاطف اسلم کی طویل عرصے بعد بولی وڈ میں دوبارہ قدم رکھنے کی خبریں گردش کررہی ہیں، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گلوکار نے بولی وڈ کی آنے والی فلم کے لیے گانا بھی گایا ہے۔

یہ دعویٰ بھارتی میڈیا ویب سائٹس میں کیا جارہا ہے، آؤٹ لُک کی رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم باضابطہ طور پر بولی وُڈ کی آئندہ آنے والی فلم ’لو اسٹوری آف 90ز‘ میں اپنی آواز کا جادہ جگارہے ہیں، فلم کی ہدایت کاری امیت کسریہ نے کی ہے، جس میں اداکار ادھیان سمن اور دیویتا رائے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

عاطف اسلم ماضی میں بولی وڈ فلموں کے لیے کئی مقبول گانے گا چکے ہیں۔ جن میں ’دل دیاں گلاں‘، ’میں رنگ شربتوں کا‘، ’پہلی نظر میں،‘ ’بخدا تمہی ہو‘ شامل ہیں، اور اب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گلوکار 7 سال کے طویل عرصے بعد بولی وڈ میں واپس آرہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کے پروڈیوسر ہریش سنگانی اور دھرمیش سنگانی اس بات پر بہت پرجوش ہیں کہ عاطف ان کی فلم کے ایک گانے کو اپنی آواز دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کی 7 سے 8 سال بعد واپسی ہورہی ہے، ہم بہت خوش ہیں کیونکہ انہوں نے ہماری فلم ’Love Story of 90s‘ کے لیے پہلا گانا گایا ہے۔ عاطف اسلم کے مداح بہت پرجوش ہوں گے، وہ ہماری فلم کے ذریعے بولی ووڈ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔’

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے کے لیے فخر کی بات ہے کہ عاطف اسلم نے ہماری فلم کے لیے گانا گایا، فلم کے پروڈیوسرز کاکہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے فلم میں صرف ایک گانا گایا ہے، لیکن وہ انہیں دوسرے گانے کے لیے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024