• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کیا جے شاہ آئی سی سی چیئرمین بننے والے ہیں؟

شائع January 31, 2024 اپ ڈیٹ February 1, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے اور امکان ہے کہ وہ آئی سی سی کے اگلے چیئرمین منتخب ہوسکتے ہیں۔

آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے 2022 میں منتخب ہوئے تھے جن کی مدت نومبر 2024 میں ختم ہوجائے گی، آئی سی سی کے اگلے چیئرمین کے انتخابات رواں سال نومبر میں ہی ہوں گے۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹس فرسٹ پوسٹ اور آؤٹ لُک کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 30 جنوری کو ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد رپورٹس سامنے آئیں کہ جے شاہ اب آئی سی سی کے صدر بننے کے خواہشمند ہیں جس کی وجہ سے وہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) میں صدر کے عہدے سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونے کے لیے جے شاہ کو ایشین کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونا ہوگا کیونکہ قوانین کے تحت آئی سی سی چیئرمین اپنے عہدہ کے علاوہ کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

آج بالی میں اے سی سی کا اجلاس ہوگا جس میں کئی دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں تمام ممبر بورڈز حصہ لے رہے ہیں، پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور اور سی او او سلمان نصیر کر رہے ہیں۔

اجلاس میں آئندہ ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023 سری لنکا اور پاکستان میں منعقد ہوا تھا جس کا فائنل کولمبو میں ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024