• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

شائع January 31, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 137 پوائنٹس یا 0.22 فیصد اضافے کے بعد 61 ہزار 979 تک جا پہنچا، جو گزشتہ روز 61 ہزار 841 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بیچ مارک کے ایس ای -100 انڈیکس میں 931 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

اس سے ایک روز قبل بھی کے ایس ای-100 انڈیکس 1039 پوائنٹس یا 1.63 فیصد تنزلی ہوئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 26 جنوری کو بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 484 پوائنٹس کمی ہوئی تھی، جبکہ اس سے ایک روز قبل 25 جنوری کو انڈیکس 524 پوائنٹس نیچے چلا گیا تھا۔

تاہم، 24 جنوری کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، اور انڈیکس انڈیکس 368 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 822 پر جا پہنچا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024