• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

پشاور: لنڈی سڑک پر گھر میں سلنڈر دھماکا، 6 افراد زخمی

شائع January 31, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں لنڈی سڑک پر واقع گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے 6 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شدید جھلس گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ جھلسے افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 15 جنوری کو پشاور کے علاقے کبوتر چوک میں سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکے سے 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام نے کہا تھا کہ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جبکہ تمام زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024