• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

بھارتی بحریہ نے 19 پاکستانیوں کو صومالی قزاقوں سے آزاد کروالیا

شائع January 31, 2024
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

بھارتی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے ایرانی ماہی گیری کی کشتی کو صومالیہ کے قزاقوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان بھارتی بحریہ نے کہا کہ اس کے جنگی جہاز ’آئی این ایس سمترا‘ نے ایرانی کشتی ’النعیمی‘ پر موجود عملے کے 19 پاکستانی ارکان کو بحفاظت آزاد کروالیا، کُل 11 صومالی قزاقوں نے ایرانی جھنڈا بردار کشتی کے عملے کو یرغمال بنایا تھا۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صومالی قزاق ’اے کے-47‘ رائفلیں تھامے کشتی پر کھڑے ہیں، دوسری تصویر میں بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو اوپر منڈلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید تصاویر میں دیکھا گیا کہ کمانڈوز اندھیرے میں ماہی گیری کی کشتی پر سوار ہورہے ہیں اور پھر ایک تصویر میں قزاقوں کے ایک گروپ کے اوپر رائفلیں تان کر کھڑے ہیں جبکہ چند افراد گھٹنے ٹیک کر بیٹھے ہیں جن کے ہاتھ ان کی پیٹھ کے پیچھے بندھے ہیں۔

یہ ریسکیو آپریشن پیر کی رات صومالی ساحل پر بھارتی شہر کوچی سے تقریباً 850 ناٹیکل میل (ایک ہزار 574 کلومیٹر) دور مغرب میں ہوا۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے یہ گذشتہ 36 گھنٹوں میں دوسرا ریسکیو آپریشن تھا، اس کارروائی سے قبل بھارتی بحریہ نے صومالی قزاقوں کے قبضے سے 17 ایرانی ماہی گیروں کو بھی بازیاب کروایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024