• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

تین تلوار ریلی میں بدنظمی اور گرفتاریوں پر پی ٹی آئی کا خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس

شائع January 30, 2024
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان— فائل فوٹو: ڈان نیوز
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان (پی ٹی آئی) نے کراچی میں تین تلوار پر انتخابی ریلی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا نام غلط استعمال کرنے اور ریلی کی قیادت نہ کرنے پر پارٹی کے کراچی کے صدر خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عبدالجلیل خان مروت کی جانب سے خرم شیر زمان کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ بحیثیت ڈپٹی سیکریٹری جنرل سندھ میں اپنی ذمے داری سمجھتا ہوں کہ 28 جنوری 2024 کے واقعے پر آپ سے وضاحت طلب کی جائے جس سے پارٹی کی کراچی میں جاری الیکشن مہم کو نقصان پہنچا۔

نوٹس میں خرم شیر زمان سے کہا گیا کہ آپ جواب دیں کہ آپ نے 28 جنوری بروز اتوار کو آپ نے کراچی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے تمام امیدواروں کو اپنے حلقہ این اے 241 تین تلوار کے مقام پر اکٹھا کیا اور آپ نے ریلی کی قیادت بھی نہیں کی۔

نوٹس میں الزام عائد کیا گیا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کا نام غلط استعمال کیا، پارٹی رہنماؤں کا جذباتی استحصال کرتے ہوئے غلط احکامات دیے کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے اپنے حلقوں میں ریلیاں نکالنے کا کہا تھا۔

خرم شیر زمان کو کہا گیا کہ آپ نے ناخوشگوار ماحول فراہم کیا جس کی وجہ سے پارٹی کے عہدیداران اور تقریباً ساڑھے 4ہزار کارکنان کے خلاف ایف آئی آر کا سبب بنا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ان سے کہا گیا کہ آپ دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ فیصلہ ضلعی صدور کی مشاورت سے کیا گیا لیکن وہ آپ کے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان سے مشورہ نہیں کیا گیا بلکہ صرف احکامات دیے گئے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے 22 اور صوبائی اسمبلی کے 46 حلقوں کی انتخابی مہم کو خراب کرنے، پارٹی کے لوگوں پر مقدمات اور اپنی بلائی ہوئی ریلی کی باقاعدہ قیادت نہ کرنے پر آپ پر سازش کا احتمال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نوٹس ملنے کے تین روز کے اندر جواب دیا جائے ورنہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025