• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا کہ ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی، شہباز شریف

شائع January 30, 2024
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتایا کہ ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی ہے اور پی ٹی آ$ی کے دور میں کرپشن بڑھی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی ہے اور اس کے مطابق پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن بڑھی تھی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 8 فروری کا سورج آپ کی کامیابی کا سورج ہوگا، (ن) لیگ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، اقتدار میں آکر نوجوانوں کو تعلیمی وظائف دیں گے، نواز شریف کو کامیاب کرائیں تو ہسپتالوں میں غریبوں کےلیے مفت ادویات ہوں گی، ہسپتالوں میں غریب عوام سےفیس نہیں لیں گے، پورے ملک کے عوام کو لیپ ٹاپ دیں گے۔

انہون نے کسی کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ ایک مہربان کہتے ہیں کہ ہم سے مناظرہ کرلو، مناظرے کی دعوت دینے والے پنجاب کی سہولیات دیکھ لیں، ان کے صوبے میں لاکھوں بچوں کے لیے اسکولوں میں سہولیات نہیں ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ راجن پور کے کسی ہسپتال کا کسی دوسرے صوبے کے ہسپتال سے موازنہ کرلیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025