• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہم نے میچز جیتنے کے مواقع ضائع کیے، شاہد آفریدی

شائع January 30, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں میچز جیتنے کا موقع ملا مگر ہم نے مواقع ضائع کیے، جتنے تجربے کرنے ہیں ابھی سے فائنل کرلیں، ورلڈ کپ سَر پر ہے۔

شاہد آفریدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچز اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز ہمیں جیتنے چاہیے تھے، ٹیم یونٹ نظر نہیں آرہا۔

سابق کپتان نے کہا کہ مینجمنٹ کی طرف کہا جارہا ہے کہ ابھی وہ تجربے کررہے ہیں، جو بھی کرنا ہے سب چیزیں جلدی طے کرلیں کیونکہ ورلڈکپ بھی آنے والا ہے، بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہوگا اور کئی سینئر کھلاڑیوں پر ذمہ داریاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان ہو یا صائم ایوب، قومی ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، قومی ٹیم کو کب آرام دینا ہے اور کب ٹیم میں شامل کرنا ہے اس کا پورا پلان سلیکشن کمیٹی کے پاس موجود ہونا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دے دیں اور پیچھے کوئی مضبوط کھلاڑی ٹیم میں موجود نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں نمبر تین کا مطلب اوپنر ہی ہوتا ہے، فخر اور صائم جیسے کھلاڑیوں کو اوپننگ کرنی چاہیے، اللہ کرے صاٸم کی فارم واپس آجاٸے، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں، صرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیم کمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1-4 سے شکست دے دی تھی، جبکہ آسٹریلیا نے 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024