• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

بلوچستان: مچھ میں دہشتگردوں کے حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث

شائع January 30, 2024
گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا۔ فوٹو: ڈان نیوز
گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا۔ فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مچھ جیل پر دہشتگردوں کے ناکام حملے میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی، را سے منسلک اکاونٹس نے پہلے حملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے جاری کی، حملے کےدوران ’را‘ سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا بھی شروع کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا تھا، حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے، گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے، بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں قتل کیا ہے۔

مزید بتایا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، اقوام عالم کو چاہیے کے بھارت کی کھلم کھلا دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی ایجنٹس کو بھی بے نقاب کیا تھا، پاکستانی سیکریٹری خارجہ کے مطابق گرفتار کیے گئے بھارتی قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا تھا۔

مزید بتایا تھا کہ شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی ایجنٹس اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024