• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

این اے 105، پی پی 234 کے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستیں خارج

شائع January 30, 2024
چیف جسٹس ریمارکس دیے آپ کچھ عرصہ پاکستان میں گزاریں، لوگوں کے مسائل سمجھیں—فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
چیف جسٹس ریمارکس دیے آپ کچھ عرصہ پاکستان میں گزاریں، لوگوں کے مسائل سمجھیں—فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ این اے 105 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 234 وہاڑی کے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف درخواستیں خارج کردیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ انتخابات کے لیے 1500 ٹن خصوصی پیپر امپورٹ کیا، عام انتخابات کے لیے خصوصی بیلٹ پیپر تیار کیے ہیں، 17 ہزار سے زائد امیدواروں کے نام بیلٹ پیپرز میں شامل ہیں، وہاڑی میں پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے 13جنوری کو حکم دیا آپ 26جنوری کو سپریم کورٹ آئے، چیف جسٹس نے وکیل اظہر صدیق سے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اتنی تاخیر سے سپریم کورٹ کیوں آئے؟۔

وکیل نے بتایا کہ مجھے تصدیق شدہ حکمنامہ 19جنوری کو ملا جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اب تو بیلٹ پیپرز بھی چھپ چکے ہیں۔

چیف جسٹس نے درخواست گزار این اے 105 کے امیدوار سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی دوہری شہریت ہے؟ درخواست گزار نے بتایا کہ جی میں نے برطانوی شہریت چھوڑ دی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ شہریت چھوڑنے کا کوئی ریکارڈ دکھائیں ؟ جس پر درخواست گزار بولے ریکارڈ ابھی موجودہ نہیں ہے جس پر چیف جسٹس ریمارکس دیے آپ کچھ عرصہ پاکستان میں گزاریں، لوگوں کے مسائل سمجھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024