• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: ناظم آباد میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ درج

شائع January 30, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک روز قبل فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکن کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقدمہ امیدوار احمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے میں این اے 249 اور پی ایس 128 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالوحید اور عارف قریشی سمیت 30 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر دو میں رات گئے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا تھا۔

اس دوران فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن جاں بحق جبکہ پیپلز پارٹی کا کارکن زخمی ہوگیا تھا۔

گلبہار تھانے کے ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شبیر حسین نے بتایا تھا کہ واقعہ ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر کے باہر اس وقت پیش آیا جب پیپلز پارٹی کی ریلی وہاں سے گزر رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024