• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: مچھ جیل پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

شائع January 30, 2024
—فوٹو: ٹی بی پی انگلش
—فوٹو: ٹی بی پی انگلش

بلوچستان کے ضلع بولان میں سیکیورٹی فورسز نے مچھ جیل پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق حملہ آوروں نے جیل کے مرکزی دروازے اور باؤنڈری وال پر راکٹ برسائے، حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات پہلے ہی مل گئی تھیں، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں دہشت گرد بوکھلا کر پسپا ہو گئے، سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

قبل ازیں گزشتہ شب مچھ جیل پر راکٹ حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد مچھ سمیت کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

سپرٹینڈنٹ سلیم ترین کے مطابق مچھ میں راکٹ گرنے سے جیل کو کوئی نقصان نہیں ہوا، عمارت، قیدی اور عملہ محفوظ ہیں جبکہ جیل کے اطراف میں فورسز مکمل الرٹ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024