• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افریقی ممالک کے متنازع علاقے میں پاکستان امن دستے پر حملہ، سپاہی شہید

شائع January 29, 2024
اب تک دنیا بھر میں امن کی خاطر 181 پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے — فائل فوٹو: اقوام متحدہ
اب تک دنیا بھر میں امن کی خاطر 181 پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے — فائل فوٹو: اقوام متحدہ

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے ابائے میں پاکستانی امن دستے پر حملے میں پاک فوج کا سپاہی شہید جبکہ دو افسران سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے ابائے میں تعینات پاکستان کا امن دستہ مقامی آبادی کے دو مریضوں کو ہسپتال لے جارہا تھا کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی محمد طارق شہید ہوگئے جن کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا امن مشن دستہ دنیا بھر کے مختلف حصوں میں پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ خدمات انجام دیتا رہا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں امن کی خاطر 181 پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان، بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرہا ہے اور اقوام متحدہ کے تحت عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنے فرائض نبھا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024