• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سیلاب سے متعلق معاونت: یورپی یونین کا پاکستان کو مزید 30 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان

شائع January 29, 2024
اس سے یورپی یونین کی سیلاب سے متعلق مجموعی معاونت 93 کروڑ یورو سے زیادہ ہوجائے گی — فائل فوٹو: اے پی
اس سے یورپی یونین کی سیلاب سے متعلق مجموعی معاونت 93 کروڑ یورو سے زیادہ ہوجائے گی — فائل فوٹو: اے پی

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان گرانٹ کے 5 معاہدے طے پاگئے جس کے تحت پاکستان کو بلاک سے 30 ارب روپے کی گرانٹ ملے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور نے گرانٹ کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

وزارت اقتصادی امور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کا مقصد سیلاب کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کی معاونت ہے اور اس سے یورپی یونین کی سیلاب سے متعلق مجموعی معاونت 93 کروڑ یورو سے زیادہ ہوجائے گی۔

معاہدوں پر دستخط کے موقع پر سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی شراکت داری کی ضرورت ہے۔

سفیر یورپی یونین کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی بحران اور سیلاب سے بحالی کے مشکل مرحلے میں ہے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں اور انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق، صنفی مساوات اور سول سوسائٹی کے لیے مزید سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یورپی یونین کا تعاون پاکستان کے مختلف علاقوں میں بڑھایا جائے گا۔

مزید کہا گیا کہ گرانٹ سے پاکستان کی صنعتی بہبود اور روزگار کی ترقی میں مدد فراہم کی جائے گی اور پاکستان میں سول سوسائٹی کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024