• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دور دراز کے اضلاع میں بیلٹ پیپرز، انتخابی سامان کی ترسیل کا کام شروع

شائع January 29, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

الیکشن کمیشن نے دور دراز کے اضلاع میں بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل کا کام شروع کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کی سخت سیکیورٹی میں بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل کی جا رہی ہے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا 60 فیصد کام مکمل ہو گیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق دور دراز کے اضلاع میں بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل 5 فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔

مزید کہا کہ راولپنڈی، اٹک اور اسلام آباد میں 6 فروری تک انتخابی سامان کی ترسیل مکمل کرلی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 7 فروری کو بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان ریٹرننگ افسران اور پریزائڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ متعدد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے باعث اضافی کاغذ ختم ہوگیا، اب کسی حلقے کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپنے پڑے میں تو تاخیر کا امکان ہے، خصوصی فیچرز کے حامل کاغذ کی دوبارہ تیاری میں 15 سے 20 روز لگ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024