ایران: اسرائیل کیلئے جاسوسی میں ’ملوث‘ 4 مجرموں کو پھانسی
ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے چار مجرموں کو پھانسی دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پھانسی پانے والے مجرمان پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چاروں مجرموں نے اسرائیلی ایجنسی موساد سے بیرونِ ملک تربیت حاصل کی تھی۔
یہ مجرمان عراقی کردستان کے راستے سے ایران میں داخل ہوئے اور صوبے اصفہان میں وزارت دفاع کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔