• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

عوام کو ماضی کی طرح ہم سے کام لینا ہے تو سادہ اکثریت دینا ہوگی، اسحٰق ڈار

شائع January 28, 2024
اسحٰق ڈار نے کہا آج حالات 2013 سے زیادہ مشکل ہیں — فائل فوٹو: بی بی سی اسکرین گریب
اسحٰق ڈار نے کہا آج حالات 2013 سے زیادہ مشکل ہیں — فائل فوٹو: بی بی سی اسکرین گریب

سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ عوام کو ماضی کی طرح ہم سے کام لینا ہے تو سادہ اکثریت دینا ہوگی جبکہ اکثریت ملنے کے بعد مخلوط حکومت بننے کے فائدے زیادہ ہوں گے۔

نجی چینل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’معیشت کو ٹھیک کرنا اولین ترجیح ہے، ملک میں ہر چیز معیشت سے ہی ٹھیک ہوگی، ملکی معیشت کا پہیہ چلنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، معیشت کا پہیہ چلنے سے روزگار ملے گا، جی ڈی پی بڑھے گی اور غربت کم ہوگی جبکہ معیشت ٹھیک ہونے سے کرنسی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’عوام کو ماضی کی طرح ہم سے کام لینا ہے تو سادہ اکثریت دینا ہوگی، اکثریت ملنے کے بعد مخلوط حکومت بننے کے فائدے زیادہ ہوں گے جبکہ اکثریت ملنے کے بعد دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور مہنگائی پر کامیابی سے قابو پایا لیکن آج حالات 2013 سے زیادہ مشکل ہیں، تاہم ہم نے کوشش کی کہ ایسا کوئی ہدف نہ رکھیں جس پر عمل نہ کر سکیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025