• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

مستونگ میں نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 2افراد زخمی

شائع January 28, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ نیشنل پارٹی کے الیکشن کیمپ آفس پر نامعلوم افراد دستی بم سے حملہ کیا جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایچ او سٹی پولیس عبدالفتاح نے بتایا کہ دستی بم حملے کے بعد نامعلوم افراد جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت غلام محی الدین اور عبدالعزیز شامی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025