• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

عام انتخابات کیلئے ملک میں کُل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن

شائع January 28, 2024
ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

عام انتخابات کے لیے ملک میں کُل 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں سے مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 952 جبکہ 41 ہزار 403 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم کی سمری جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے جن میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے جبکہ 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

سندھ میں کُل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 19 ہزار 6 ہوں گی جن میں مردوں کے 4 ہزار 443 اور خواتین کے 4 ہزار 313 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، جبکہ 10 ہزار 250 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 15 ہزار 697 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

اسی طرح بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں مردوں کے ایک ہزار 511 اور خواتین کے ایک ہزار 317 جبکہ 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024