• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کراچی کے ایک وڈیرے نے لاہور کا رخ کرلیا، عطا اللہ تارڑ

شائع January 28, 2024
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف جب بھی آتے ہیں نئے منصوبے شروع کرتے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف جب بھی آتے ہیں نئے منصوبے شروع کرتے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز

رہنما مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کراچی کے ایک وڈیرے نے لاہور کا رخ کرلیا، 300 یونٹ مفت بجلی کی باتیں کرنے والے کرپشن کے بادشاہ ہیں۔

لاہور میں حلقہ این اے 127 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف جب بھی آتے ہیں نئے منصوبے شروع کرتے ہیں، نواز شریف معیشت کے پہیہ کو چلانا جانتے ہیں، انہوں نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ایک وڈیرے نے لاہور کا رخ کرلیا، جس کے مقابلے میں نوازشریف کا ورکر سامنے آیا ہے، 300 یونٹ مفت بجلی کی باتیں کرنے والے کرپشن کے بادشاہ ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ آپ جہاں جہاں جائیں گے ہر حلقہ میں ترقی کے نشان نظر آئیں گے، صوبے کی تعمیر و ترقی خون پسینہ دے کر کی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اب کہیں نظر نہیں آرہے، گزشتہ 5 سال میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024