• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’شہد کی بوتل‘ پر راحت فتح علی خان کی ملازم کو مارنے کی ویڈیو: مشی خان کی کڑی تنقید

شائع January 28, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

سروں کے بادشاہ راحت فتح علی خان کی ملازم کو ’بےدردی سے مارنے اور پیٹنے‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ مشی خان نے گلوکار پر سخت تنقید کی۔

اداکارہ مشی خان نے ویڈیو پیغام میں راحت فتح علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا زیادہ پیسا ہونے کے باوجود وہ صرف ایک بوتل کے لیے ملازم پر تشدد کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’شاید یہ ’شہد کی بوتل‘ ہے جس کی وجہ سے راحت فتح علی خان اپنے ملازم پر جانوروں سے بھی بدتر سلوک کررہے ہیں، جوتوں سے مار رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔‘

مشی خان نے کہا کہ راحت فتح علی خان کو شرم نہیں آتی، وہ ایسی گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں، ان کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ جو بھی شہد کی بوتل غائب ہوئی ہے اس کے بدلے میں وہ 10 کریٹ شہد کی بوتلوں کے خرید سکتے ہیں، وہ ایک بوتل کے لیے ایسا کر رہے ہیں، وہ کیسے کسی کی انسانی بنیادوں پر مدد کرتے ہوں گے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اللہ نے انہیں اتنی عزت دی ہے وہ سنبھالی نہیں جا رہی، کوئی نہ کوئی چکر سامنے آتا رہتا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھ کر تو میں دنگ رہ گئی ہوں، آپ اتنے ظالم ہیں، شرم آنی چاہیے آپ کو۔‘

معاملہ کیا ہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز (27 جنوری) سوشل میڈیا پر راحت فتح علی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں گھریلو ملازم کو مارتے پیٹتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد وہ اپنے شاگرد کو بھی پیٹتے ہیں۔

اس ویڈیو میں گلوکار ملازم سے ’بوتل‘ کا پوچھتے رہے، جس کے بعد اپنے بیان میں راحت فتح علی خان نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ استاد اور طالب علم کے درمیان ذاتی معاملہ ہے۔

ویڈیو میں ساتھ موجود ملازم نے بھی وضاحتی بیان میں کہا کہ ویڈیو میں جس بوتل کی وجہ سے تنازع کھڑا ہوا، اس میں پانی تھا اور وہ ان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024