• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اقتدار کی لالچی جماعتیں ملکی تباہی کی برابر ذمہ دار ہیں، لیاقت بلوچ

شائع January 28, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ فوجی سول اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اقتدار کی لالچی جماعتیں ملکی تباہی کی برابر ذمہ دار ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128 میں گلبرگ، شادمان، مکہ کالونی، کینال پارک، ماڈل کالونی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران لیاقت بلوچ نے کہا کہ ماضی کے ناکام، نااہل، کرپٹ حکمران سیاسی جھتے ملک وملت پر بوجھ بن گئے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ فوجی سول اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اقتدار کی لالچی جماعتیں ملکی تباہی کی برابر ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی سیاسی و جمہوری نہیں خاندانی ڈکٹیٹر جماعتیں ہیں، ان کی پی ڈی ایم حکومت نے 18 ماہ کے دوران عوام کا جینا محال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمران جماعتیں اپنی حکومتی کارکردگی دکھانے کی بجائے نورا کشتی کا مکروہ کھیل کھیل رہی ہیں جبکہ عوام کے لیے بجلی، گیس کے بل ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024