• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پشاور: امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

شائع January 28, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاررروائی کا عندیہ دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر دفعہ 144 15 روز کے لیے نافذ کی گئی ہے، اس دوران ہر قسم کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق اس دوران لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عام انتخابات 2024 میں امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب بھر میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ حساس اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور قومی، صوبائی اسمبلی کے امیدوار، کارنر میٹنگ سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، لہٰذا صوبے میں فی الفور 12 فروری تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024