• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

نامور یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے ایم کیو ایم جوائن کرنے کی تردید کردی

شائع January 28, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نامور یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ’ڈَکی بھائی‘ نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) جوائن کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی وجہ سے انہیں اور ان کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (26 جنوری) یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ نامور یوٹیوبر سعد الرحمٰن نے ایم کیو ایم جوائن کرلی ہے اور ساتھ ہی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ڈکی بھائی کی تصویر گردش کررہی تھی جہاں وہ بظاہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

تاہم ان جعلی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے یوٹیوبر نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبر گردش کررہی ہے کہ میں نے ایم کیو ایم جوائن کرلی ہے۔

سعد الرحمٰن نے کہا کہ جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے انہیں اور ان کی فیملی کو قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 7 سال سے یوٹیوبر ہیں، اب بھی یوٹیوبر ہیں اور اگلے 10، 15 سالوں تک یوٹیوبر ہی رہیں گے، زندگی میں کبھی سیاست میں دلچسپی تھی اور نہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے نام مشہور یوٹیوبر نے کہا کہ ان کی کئی سیاستدانوں سے ملاقات ہوتی ہیں لیکن یہ صرف کام کی حد تک ہے، ماضی کی کسی ایک ویڈیو سے اسکرین شاٹ لے کر نامور میگزین اور ٹوئٹر اکاؤنٹس نے جعلی خبریں پھیلائی ہوئی ہیں کہ میں نے سیاست جوائن کرلی ہے۔

سعد الرحمٰن نے اپنے مداحوں سے درخواست کی اگر کسی کو ایسی جعلی خبر موصول ہو تو اس کی تردید کرلیں۔

خیال رہے کہ ڈکی بھائی کے یوٹیوب پیج کے 30 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں اور وہ اپنے گیمنگ چینل ڈکی ایکسٹرا کے لیے بھی جانے جاتے ہیں جس کے 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔

انہوں نے نومبر 2021 میں پیسا ٹیوبر آف دی ایئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024