• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

شیخوپورہ: کلہاڑی کے وار سے 3 خواتین اور بچے سمیت 5 افراد قتل

شائع January 28, 2024
قتل ہونے والوں میں ایک مرد، ایک بچہ اور 3 خواتین شامل تھے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
قتل ہونے والوں میں ایک مرد، ایک بچہ اور 3 خواتین شامل تھے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

شیخوپورہ کے علاقے جھبراں منڈی میں ڈیرے پر حملے کے دوران کلہاڑی کے وار سے 3 خواتین اور بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق جھبراں منڈی میں واقع ڈیرے پر نامعلوم افراد نے اُس وقت حملہ کیا جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے۔

حملہ آوروں نے کلہاڑیوں کے وار سے 5 افراد کو قتل کیا، قتل ہونے والوں میں ایک مرد، ایک بچہ اور 3 خواتین شامل تھے۔

جاں بحق ہونے والے افراد فیصل آباد سے مزدوری کے لیے شیخوپورہ آئے تھے۔

قبل ازیں 17 جنوری کو بھی شیخوپورہ میں اسی قسم کے ایک واقعہ میں نامعلوم ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے 2 افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025