• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

چمکتی رنگت کے باعث صبا فیصل کا نام ٹیوب لائٹ رکھا ہے، اسما عباس

شائع January 27, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ وہ صبا فیصل کی بہت بڑی فین ہیں، وہ انہیں بہت پیاری لگتی ہیں، ان کی چمکتی جلد اور خوبصورتی کی وجہ سے انہوں نے اداکارہ کا نام ٹیوب لائٹ رکھا ہے۔

اسما عباس حال ہی میں ایک مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں اسما عباس نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ فیشن ڈیزائنر ہیں لیکن ان کا برانڈ بہت بڑا نہیں، وہ اپنے ہاتھ سے کپڑے تیار کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے تیار کیے گئے کپڑے بہت زیادہ مہنگے نہیں ہوتے، ہر کوئی خرید اور پہن سکتا ہے، وہ اپنے ہاتھوں سے کپڑے تیار کرتی ہیں۔

اسی پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ بہت ساری اداکارائیں خوبصورتی بڑھانے کے لیے انجکشن لگواتی ہیں اور صبا فیصل اس بات کا اعتراف بھی کر چکی ہیں تو وہ اس عمل کو کیسے دیکھتی ہیں؟

اداکارہ نے جواب دیا کہ خوبصورتی بڑھانے کے لیے مختلف چیزوں کی مدد ضرور لینی چاہئیے لیکن وہ اس بات کے خلاف ہیں کہ ان چیزوں سے کسی کی شکل ہی تبدیل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اتنی چیزیں نہیں کروانی چاہئیے کہ ہر کوئی مائیکل جیکسن لگنے لگے اور کسی کے ہونٹ بطخ کی طرح ہوجائیں تو آئی بروز اوپر چلے جائیں۔

ان کے مطابق ہر کسی کو خوبصورتی بڑھانے کے لیے اتنی چیزیں استعمال کرنی چاہئیے کہ وہ صبح کو جب نیند سے اٹھیں تو انہیں اپنا چہرہ اپنا ہی لگے۔

اسما عباس نے واضح کیا کہ وہ صبا فیصل کی بہت بڑی فین ہیں، وہ انہیں بہت اچھی لگتی ہیں، ان کی خوبصورتی کی وجہ سے انہوں نے ان کا نام ٹیوب لائٹ رکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ صبا فیصل جلتی بھجتی رہتی ہیں، اس لیے انہیں اچھی لگتی ہیں۔ اسما عباس کے مطابق صبا فیصل جو بھی کرتی ہیں یا کرواتی ہیں، انہیں وہ بہت اچھی لگتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025