• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پیپلزپارٹی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی، سعید غنی

شائع January 27, 2024
سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں—فوٹو: ڈان نیوز
سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں—فوٹو: ڈان نیوز

رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا سندھ سے صفایا ہوجائے گا، پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں وہ ہمارے پرانے ساتھی ہیں، لیاری سے شاہ جہاں بلوچ مسلم لیگ (ن) سے پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، وہ 2013 سے 2018 تک پیپلزپارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ جہاں بلوچ ناراض ہوکر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے تھے، وہ صدر مسلم لیگ (ن) ضلع جنوبی تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ اکبر یوسف زئی اور عابد سومرو نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، ان کا بھی مشکور ہوں، پرانے دوستوں کی شمولیت سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات کی گہما گہمی ہے، مخالف سیاسی جماعتوں کو یقین ہے کہ پیپلزپارٹی کو تنہا نہیں ہراسکتے، وہ ہمیں ہرانے کے لیے مل رہے ہیں، یہی ہماری جیت ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی، کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کس بنیاد پر فہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، وہ 26 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024