• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امریکا اور برطانیہ کے یمن بندرگاہ پر فضائی حملے

شائع January 27, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکا اور برطانیہ نے یمن کے تیل برآمد کرنے والے اہم ٹرمینل راس عیسیٰ کی بندرگاہ پر فضائی حملے کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ نے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں بندرگاہ پر فضائی حملہ کیا۔

یہ فضائی حملے ایسے وقت میں کیے گئے گزشتہ روز حوثیوں نے خلیج عدن میں برطانوی تیل بردار جہاز پر میزائل داغے تھے، حملے کے باعث آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔

حوثیوں کے ترجمان نے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ غزہ پر اسرائیل اور بحیرہ احمر میں امریکی اور برطانوی جارحیت کے جواب میں حملہ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے حملے میں جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024