• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویوو کا مڈ رینج فون متعارف

شائع January 26, 2024
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے اپنی وائے سیریز کا مڈ رینج فون متعارف کرادیا، جسے فیچرز اور قیمت کے حوالے سے مناسب فون قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ویوو وائے 100 فائیو جی کو 6.67 انچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے۔

فون کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری ماڈیولز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

ویوو وائے 100 فائیو جی کے بیک پر دو کیمرے جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے، جنہیں جدید سینسرز کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر بھی 8 میگا پکسل سیلفی کیمراد یا گیا ہے۔

فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کو 80 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں 70 فیصد بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔

کمپنی نے فون کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستانی 68 ہزار جب کہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کی قیمت 74 ہزار روپے رکھی ہے۔

فون کو ابتدائی طور پر صرف انڈونیشیا میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024