• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

رائے ونڈ والے سمجھتے ہیں خود بخود الیکشن جیت جائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

شائع January 26, 2024
بلاول بھٹو زداری کو کہنا تھا ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیں گے — فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو زداری کو کہنا تھا ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیں گے — فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ اور نواز شریف اب عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتے، رائے ونڈ والے سمجھتے ہیں خود بخود الیکشن جیت جائیں گے، وہ گھر سے نکلتے نہیں اور الیکشن جیتنے کے خواب دیکھتے ہیں۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ملتان کے لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے والہانہ استقبال کیا، ملتان کے لوگوں کی وفاداری کو سلام پیش کرتا ہوں، الیکشن 8 فروری کو ہیں لیکن عوام نے آج ہی اپنا فیصلہ سنا دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آج مہنگائی، بے روزگاری بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، پاکستان کی فوج اور پولیس کی قربانیوں سے جن دہشت گردوں کو ختم کیا آج وہ دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، ایک جماعت نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کیا، آج بھائی بھائی سے لڑ رہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیں گے، پورے پاکستان کو جوڑیں گے، ہم سب مل کر معاشی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، ہم مل کر مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے، غربت کا خاتمہ کرکے ہم ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان بنائیں گے’۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہم نے عوام کے اہم مسائل کو منشور کا حصہ بنایا ہے، کسانوں کو کارڈ کے ذریعے براہ راست سبسڈی دیں گے، عوام کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، جبکہ پنجاب میں جنوبی پنجاب سے وزیر اعلیٰ بنواؤں گا۔‘

انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’(ن) لیگ اور نواز شریف اب عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتے، رائے ونڈ والے سمجھتے ہیں خود بخود الیکشن جیت جائیں گے، رائے ونڈ والے گھر سے نکلتے نہیں اور الیکشن جیتنے کے خواب دیکھتے ہیں، ہم (ن) لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’عوام 8 فروری کو نکلیں اور نواز شریف کا راستہ روکیں، عوام سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالیں اسے ضائع نہ کریں، عوام اور پیپلزپارٹی مل کر شیر کا شکار کریں گے، 8 فروری کو تیر کی بارش ہوگی اور شیر کا شکار ہوگا۔‘

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025