• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فریال محمود کو نظر انداز کرنے کی ہمایوں سعید کی ویڈیو وائرل

شائع January 26, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کی جانب سے فلم نایاب کے پریمیئر کے دوران اداکارہ فریال محمود کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ہمایوں سعید کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کی ویڈیو کو فریال محمود نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کیا۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں فریال محمود کو مسلسل ہمایوں سعید کا بازو پکڑ کر ان سے کسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے پیچھے پیچھے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ ہمایوں سعید بھیڑ کی وجہ سے فریال محمود کی بات پر زیادہ توجہ نہیں دے پا رہے اور وہ ان کی بات سنتے سنتے تقریب سے نکلنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ہمایوں سعید اداکارہ کی بات سنے بغیر اور انہیں نظر انداز کرکے وہاں سے چلے جاتے ہیں اور اداکارہ وہیں رک جاتی ہیں۔

ہمایوں سعید کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار نے اداکارہ کی بے عزتی کی اور انہیں کوئی اہمیت ہی نہ دی۔

بعض افراد نے ہمایوں سعید کے رویے کو نامناسب قرار دیا جب کہ بعض نے لکھا کہ شوبز انڈسٹری میں بڑے اداکار چھوٹوں کے ساتھ ایسے ہی کرتے ہیں۔

ہمایوں سعید کی جانب سے نظر انداز کیے جانے کی ویڈیو سمیت فریال محمود کی نایاب کے پریمیئر کی دوسری ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوگئیں، جن میں اداکارہ کو بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین نے فریال محمود کے بولڈ لباس پر بھی تنقید کی اور انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر فحاشی پھیلانے کا الزام عائد کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024