• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز، حیدرآباد بہادرز نے کراچی غازیز کو شکست دے دی

شائع January 26, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگیا، پہلا میچ حیدرآباد بہادرز نے جیت لیا، کراچی غازیز کو 31 رنز سے شکست ہوگئی، حیدرآباد بہادرز کے سلمان علی آغا مین آف دی میچ قرار پائے۔

سندھ پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گزشتہ روز (25 جنوری کو) منعقد ہوئی تھی جس میں مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری تھیں۔

تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی مئیرسلمان مراد، نگراں وزیراطلاعات احمد شاہ اور نگراں وزیرکھیل جنیدعلی شاہ نے بھی شرکت کی، تقریب میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں حیدرآباد بہادرز اور کراچی غازیز کے درمیان کھیلا گیا، حیدر آباد نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کراچی کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

حیدر آباد بہادرز نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے کراچی غازیز کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔

حیدر آباد بہادرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 190 رنز بنائے، سلمان علی آغا 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، محمد فیضان نے 54 رنز بنائے، کراچی کے عمران خان سینیئر اور زاہد محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی غازیز کی پوری ٹیم 158 رنز پر پویلین لوٹ گئی، محمد اخلاق 66 اور صاحزادہ فرحان 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024