• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

مالاکنڈ: نامعلوم افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 3 اہلکارشدید زخمی

شائع January 25, 2024
—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیویز کے 3 جوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ ضلع مالاکنڈ کے نواحی علاقے خان گھڑی سخاکوٹ میں اس وقت پیش آیا جب لیویز اہلکار حسب معمول چیک پوسٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، زخمی اہلکاروں کو درگئی سے پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز کے دستے جائے وقوع پہنچ گئے اور پورے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے ۔

ریجنل پولیس افسر (آر پی او)مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے لیویز چیک پوسٹ پرحملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024