• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

بولی وڈ گانے پر ڈانس کرنے پر حرا خان کو تنقید کا سامنا

شائع January 25, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ حرا خان کی جانب سے شادی کی ایک تقریب میں بولی وڈ گانے پر ڈانس کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

حرا خان نے بولی وڈ گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں بہترین انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو تنہا ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں ڈانس کر رہی ہیں، تاہم ویڈیو میں دوسرے لوگ دکھائی نہیں دیتے۔

اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایسا ہی ڈانس اپنے شوہر اداکار ارسلان خان کے ساتھ کرنے کی پریکٹس کر رہی ہیں۔

حرا خان کی جانب سے بولڈ لباس میں ڈانس کی ویڈیو شیئر کیے جانے پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ چند دن قبل انہوں نے بولی وڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب وہ ان ہی کے گانوں پر ناچ رہی ہیں۔

بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ نے کچھ ہفتے قبل عمرے کی ادائیگی کی تھی اور اب وہ بھارتی گانوں پر رقص کر رہی ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔

اسی طرح کچھ صارفین نے ان کے ڈانس کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔

کچھ افراد نے کمنٹس کیے کہ حرا خان سے بہتر ڈانس ان کے شوہر ارسلان خان کرتے ہیں، ساتھ ہی متعدد افراد نے اداکارہ کے ڈانس کی تعریفیں بھی کیں۔

بعض صارفین نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی ہدایت کے لیے دعائیں کیں اور کچھ نے لکھا کہ وہ پاکستان میں بے حیائی پھیلا رہی ہیں۔

حرا خان کی پوسٹ پر ان کے شوہر اداکار ارسلان خان نے بھی کمنٹ کیا اور اہلیہ کی ڈانس کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اپنا استاد لکھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024