• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

بھارت کے ویرات کوہلی مینز او ڈی آئی، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کرکٹرز آف دی ایئر 2023 قرار

شائع January 25, 2024
ویرات کوہلی نے 2023 میں 27 ون ڈے میچوں میں ایک ہزار 377 رنز بنائے — فائل فوٹو: اے ایف پی/رائٹرز
ویرات کوہلی نے 2023 میں 27 ون ڈے میچوں میں ایک ہزار 377 رنز بنائے — فائل فوٹو: اے ایف پی/رائٹرز

بھارت کے ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مینز او ڈی آئی کرکٹر کا ایوارڈ اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے مینز کرکٹر آف دی ایئر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی 2023 جیت لی۔

پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 جیتی۔

پیٹ کمنز نے سال 2023 میں 24 میچز میں 422 رنز اور 59 وکٹیں حاصل کیں۔

اسی سال 2023 بھارتی بلے باز کے لیے بھی بہت کامیاب رہا اور ویرات کوہلی نے گزشتہ سال ایک روزہ کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

ویرات کوہلی نے 2023 میں 27 ون ڈے میچوں میں ایک ہزار 377 رنز بنائے اور بھارت میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں ریکارڈ رنز کے باعث پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے تھے۔

ساتھ ہی انہوں نے گزشتہ سال ایک وکٹ حاصل کی اور 12 کیچز بھی پکڑے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024