• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

شیر کہتا ہے کوئی اور اس کے لیے شکار کرے، بلاول بھٹو

شائع January 25, 2024
انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں نہیں وہ دیکھ لیں۔ فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں نہیں وہ دیکھ لیں۔ فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ شیر کہتا ہے کوئی اور اس کے لیے شکار کرے۔

ڈان نیوز کے مطابق گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جیالوں نے تو اس مہم میں کمال ہی کردیا ہے، اس محبت پر آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام کی بڑی تعداد اس جلسے میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں نہیں وہ دیکھ لیں، اگر کوئی انتخابی مہم میں سنجیدہ ہے تو وہ ہمارے جیالے ہی ہیں، ہم ملک بھر میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے مقابلہ نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی کر رہے ہیں، ہمارے مخالف تو گھر سے ہی نہیں نکل رہے ہیں، اس دفعہ کیا ہوا ہے کہ شیر باہر نہیں آرہا ہے؟ انہوں نے تو اتنے الیکشن لڑے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ شیرکہتا ہےکوئی اور اس کے لیےشکار کرے، چوتھی دفعہ وزیراعظم بننےکے امیدوار کا انتخابی منشور ہی نہیں بن پا رہا ہے، کوئی وجہ ہے جو شیر شکار کے لیے نہیں نکل رہا ہے، سیاسی مخالفین چاہتے ہیں انہیں چوتھی بار بھی موقع ملے۔

انہوں نے بتایا کہ مہنگائی، بیروزگاری، غربت کو سامنے رکھتے ہوئے 10 نکاتی ایجنڈا دیا ہے. آپ میرا منشور گھر گھر پہنچائیں، لوگوں کو بتائیں کہ ووٹ ضائع نہ کریں بلکہ اپنا حق استعمال کریں.

’3 بار وزیر اعظم رہنے والا اپنے علاج کے لیے صوبے میں ایک ہسپتال نہیں بناسکا‘

مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی آمدن میں اضافہ اور اسے دگنا کرنےکا وعدہ کیا ہے، ہم شمسی توانائی کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے، محنت کشوں کے لیے بینظیر مزدور کارڈ لائیں گے، ملک کی کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو گھروں کے مالکانہ حقوق دلائیں گے، بے روزگار نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیں گے، میں اس ملک کی ایسی خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسا بیٹا ماں کی کرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے ہر ضلع میں یونیورسٹیز کے قیام کا وعدہ بھی کردیا، انہوں نے بتایا کہ ہم نے صحت کے شعبے میں اتناکام کیا ہے جو یہ 3 بار وزیر اعظم بن کر بھی نہیں کرسکے، 3 بار وزیر اعظم رہنے والا اپنے علاج کے لیے صوبے میں ایک ہسپتال نہیں بناسکا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو بھی میرا پیغام ہے کہ مجھے جتوائیں تاکہ میں باہر جا کر علاج کرانے والوں کے لیے پنجاب میں ہسپتال بنا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں کوئی بچہ بھوکا نہیں سوئےگا۔

’شیر کا راستہ روکنا ہے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں‘

مزید بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، ظلم سہے مگر مسلم لیگ (ن) اپنے نظریے کو چھوڑ چکی ہے، یہ پرانی ضیا الحق اور آئی جے آئی والی مسلم لیگ (ن) ہے ، یہ وہ جماعت بن گئی ہے جس کا قائد امیر المومنین بننا چاہتا ہے، یہ وہ شیر ہےجو عوام کا خون چوستا ہے، شیر کا راستہ روکنا ہے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کو جتوانے کا مطلب شیر کو جتوانا ہے، جذبات میں آکر نہیں بلکہ حکمت عملی سے ووٹ دیں، الیکشن صرف دو جماعتوں میں ہے،کوئی تیسری جماعت نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تو 9 فروری کو یہ خود واپسی کا ٹکٹ کٹائیں گے، مسلم لیگ (ن) کی سازش روکنے کے لیے تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دیگر جماعتیں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرچکی ہے، دیگر جماعتوں میں سےکوئی حکومت میں آیا تو وہ لڑنے میں مصروف رہےگا، سازشوں کو ناکام بنانے کا ایک ہی آپشن ہے اور وہ ’تیر‘ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025