• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع January 25, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکار عمران عباس کی آنے والی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ فروری میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ عمران عباس کا کردار پاکستانی پنجابی کا ہوتا ہے جو کہ بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

ٹریلر میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی بھی دکھائی گئی ہے۔

ٹریلر میں عمران عباس کو جہاں پاکستانی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے، وہیں ان کے تمام دوست بھارتی پنجاب کے دکھائے گئے ہیں۔

فلم میں واہگہ بارڈر سمیت پاکستان اور بھارت کے پنجاب کے مناظر دکھائے جانے کے علاوہ برطانیہ میں دونوں ممالک کے افراد کو ایک ساتھ رہتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا۔

فلم کی ہدایات تھپڑ نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اس کی کہانی بھی لکھی ہے، عمران عباس کے علاوہ فلم کی تقریبا تمام کاسٹ بھارتی ہے۔

فلم میں سمی چاہل، منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوارج سندھو سمیت دیگر نے کردار ادا کیے ہیں۔

عمران عباس نے بھی انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم کو آئندہ ماہ 16 فروری کو بھارت بھر کی سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا۔

عمران عباس کی یہ پہلی بھارتی پنجابی فلم ہوگی، اس سے قبل وہ چند بولی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024