• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

سازش کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا، مولانا فضل الرحمٰن

شائع January 25, 2024
مولانا فضل الرحمٰن  نے کہا کہ ہر امیدوار الیکشن جیت کرممبربننےکی سوچتا ہے—تصویر: فیس بک
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہر امیدوار الیکشن جیت کرممبربننےکی سوچتا ہے—تصویر: فیس بک

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانامولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سازش کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا۔

ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ، پروپیگنڈے سے آپ اقتدار میں آجائیں تو یہ سیاست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے ملک مین لوگ مطمئن ہین؟ ہمارے ملک مین امن نہیں ہے، امن نہیں ہے تو معیشت کی یہ حالت ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہماری معیشت کو تباہ کردیا گیا، ہمارے لوگ تب مانتےہیں جب اولے گر رہے ہوتےہیں، جب ہم بتا رہے ہوتے ہیں تو آپ لوگ مذاق اڑا رہے ہوتے ہیں۔

مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ ہر امیدوار الیکشن جیت کرممبربننےکی سوچتا ہے، ہر امیدوار سوچتا ہے کس وزارت میں زیادہ فائدہ ہوگا، مفادات کی جنگ سیاست نہیں، مفادات کی جنگ کو سیاست نہیں کہا جاسکتا، ملک میں عام آدمی کی جان ،مال اور عزت کو تحفظ ملناچاہیے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے بتایا کہ عوام کی حق تلفی پر اس کا ازالہ کرنے کے لیے نظام ہونا چاہیے، آج جو سیاست ہے وہ شریعت کی نظر میں درست نہیں، نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025