• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

دودھ کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر کمشنر کراچی سمیت دیگر کو نوٹس جاری

شائع January 25, 2024
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ  نے ریمارکس دیے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف آنے دیں، پھر دیکھتے ہیں—فوٹو فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف آنے دیں، پھر دیکھتے ہیں—فوٹو فہیم صدیقی/ وائٹ اسٹار

سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر کمشنر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے وکیل منصف جان نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر بھاری نقصان ہوتا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمیں 180 روپے میں دودھ کی فراہمی کا کہا گیا ہے جو ناکافی ہے، شہر قائد میں دودھ کی کم سے کم قیمت 220 روپے ہونی چاہیے۔

درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف سن کر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف آنے دیں، پھر دیکھتے ہیں۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد کمشنر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 15 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025