• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

دو حکمران خاندان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، سراج الحق

شائع January 25, 2024
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوان سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔— فائل فوٹو: ڈان نیوز
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوان سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔— فائل فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دو حکمران خاندان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بدامنی سابقہ حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپنے ادوار میں حکومتیں میں ناکام ہوئیں ہیں۔

مزید کہنا تھا کہ حکمران پارٹیوں کے پاس اس الیکشن میں کوئی بیانیہ نہیں ہے، دو حکمران خاندان عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔

سراج الحق نے بتایا کہ پاکستان خاندانوں کی نہیں بلکہ اسلام اور جمہوریت کی حکمرانی کے لیے قائم ہوا تھا، جماعت اسلامی کامیاب ہوکر ملک میں اسلامی نظام نافذ کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوان سابقہ کرپٹ حکمرانوں کی بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025