• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

آئی سی سی نے امپائر آف دی ایئر2023 کا اعلان کردیا

شائع January 25, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

انگلینڈ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) امپائر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

آئی سی سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ انگلینڈ کے رچرڈ ایلنگ ورتھ امپائر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ جیتے ہیں۔

وہ 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کی ٹیم میں بھی شامل تھے، انہیں فائنل میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز میں سے ایک کے طور پر بھی منتخب کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، آئی سی سی ایوارڈز 2023 کے فاتحین کا اعلان کررہا ہے، آج ، آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر، راچیل فلن فلنٹ ٹرافی کے لیے آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر، سر گیری فیلڈ سوبرز کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر، آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کا اعلان ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024