• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

کووڈ میں مبتلا ہونے کے باوجود آسٹریلوی آل راؤنڈر ٹیسٹ ٹیم میں شامل

شائع January 25, 2024

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے آج ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کووڈ کے ساتھ شرکت کی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل آسٹریلوی کوچ اینڈریو مکڈونلڈ اور آل راؤنڈر کیمرون گرین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے باعث دونوں کو اسکواڈ سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔

تاہم برسبین میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین کووڈ کے ساتھ گراؤنڈ میں اترے۔

میچ کے دوران وہ دیگر کھلاڑیوں سے الگ رہے اور گراؤنڈ میں دیگر کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا۔

انہیں میچ سے قبل ترانے کے وقت بھی دیگر کھلاڑیوں سے دور کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ویسٹ انڈیز کا بلے باز آؤٹ ہوا تو آسٹریلوی کھلاڑی خوشی منانے کے لیے جمع ہوئے تو اس موقع پر کیمرون گرین بھی اپنے ٹیم کے کھلاڑیوں کے قریب آنے لگے۔

البتہ وہ اچانک کھلاڑیوں کے زیادہ نزدیک جانے سےرک گئے، ساتھی کرکٹر جوش ہیزل ووڈ نے بھی مزاقاً اور دلچسپ انداز میں انہیں پیچھے رہنے کا اشارہ کیا۔

یاد رہے کہ طے شدہ پروٹوکول کے تحت کووڈ مثبت ہونے کے باوجود کیمرون گرین میچ کھیل سکتے ہیں، ان کی میچ میں شرکت اس بات سے مشروط ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025