• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:39am Sunrise 6:02am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:39am Sunrise 6:02am

چین: دکانوں میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک

شائع January 25, 2024
صدر شی جن پنگ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے واقعات پر قابوپانے کےلیے اقدامات پر زور دیا—فوٹو: اسٹاک فوٹیج
صدر شی جن پنگ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے واقعات پر قابوپانے کےلیے اقدامات پر زور دیا—فوٹو: اسٹاک فوٹیج

چین کے صوبے جیانگ شی میں واقع ایک اسٹور میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے جیانگ شی میں واقع دکان کے بیسمنٹ میں 24 جنوری کو سہ پہر مقامی وقت کے مطابق 6 بجکر 40 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ پر کئی گھنٹوں میں قابوپایا گیا اور 100 سے زائد فائرفائٹرز نےاس آپریشن میں حصہ لیا، سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم 39 افراد ہلاک ہوگئے۔

صدر شی جن پنگ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے واقعات پر قابوپانے کےلیے اقدامات پر زور دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چین کے صوبے ہینان میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 طالب علم ہلاک ہو گئے تھے، اس واقعے میں عملے کے 7 ارکان کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024