• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نیپال کو شکست

شائع January 24, 2024
— فوٹو: پی سی بی ایکس
— فوٹو: پی سی بی ایکس

جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو ہرا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم 197 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، عرفات منہاس نے تین، عبید شاہ اور احمد حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے 198 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اذان اویس 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس فتح کے ساتھ پاکستانی ٹیم گروپ ’ڈی‘ میں سرفہرست آگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024