• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

معاشی ترقی کیلئے خطے کے ممالک سے مثبت روابط استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، انوارالحق کاکڑ

شائع January 24, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے خطے کے ممالک سے مثبت روابط استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چین کے نشریاتی ادارے ’سی جی ٹی این‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پالیسی کو معقول بنانے اور مارکیٹ کی سطح پر لانےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پاکستان کو فعال اقتصادی ملک بنانا چاہتے ہیں اور اسے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں خود کفیل کرنا چاہتے ہیں، مزید کہا کہ پاکستان میں سبز اور پائیدار ترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم سستی توانائی کے حصول کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، صنعتی میدان میں ترقی سے ہی معاشی استحکام آئے گا۔

پاک-چین تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہمارے شراکت داری پر مبنی تعلقات ہیں، چین ترقی کرتا ہے تو ساری دنیا ترقی کرتی ہے۔

نگران وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں نئے خیالات اور آئیڈیاز پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025