• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارت کے سوریا کمار یادیو مسلسل دوسری مرتبہ ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار

شائع January 24, 2024
سکندر ضا، الپیش رامجانی اور مارک چیپمین بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے۔ فوٹو: ایکس
سکندر ضا، الپیش رامجانی اور مارک چیپمین بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے۔ فوٹو: ایکس

بھارت کے سوریا کمار یادیو نے مسلسل دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سوریا کمار یادیو نے 2023 میں ٹی 20 فارمیٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

بھارتی کھلاڑی نے 2023 میں 17 اننگز میں 48.86 کی اوسط اور 155.95 کے اسٹرائیک ریٹ سے 733 رنز کیے تھے۔

زمبابوے کے سکندر رضا، یوگنڈا کے الپیش رامجانی اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے تھے۔

گزشتہ برس بھی آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کو 2022 کا ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024