• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

ایران کا ’کشیدگی کے ذمےدار‘ امریکا سے خطے میں جارحیت روکنے کا مطالبہ

شائع January 24, 2024
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

ایران نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کا ذمہ امریکا کو قرار دیتے ہوئے اسے مزید جارحیت سے باز رہنے کی وارننگ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان نے واضح کیا کہ امریکا ایک جانب خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے تو دوسری جانب اسرائیل کو یمن اور غزہ پر حملوں کے لیے اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد رکوانے کے پیچھے بھی امریکا کا ہاتھ ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی اور غزہ جنگ کے خاتمے کی چابی امریکا کے ہاتھ میں ہے، اگر امریکا چاہے تو جنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024