• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

بلاول بھٹو کی زبان پر افسوس ہے، تہذیب میں رہ کر کارکردگی پر بات کریں، مریم اورنگزیب

شائع January 24, 2024
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عوام اپنے مسائل کی بات سننا چاہتے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عوام اپنے مسائل کی بات سننا چاہتے ہیں—فوٹو: ڈان نیوز

سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زبان پر افسوس ہے، وہ تہذیب میں رہ کر کارکردگی پر بات کریں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عوام اپنے مسائل کی بات سننا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو نئے نئے پنجاب میں آئے ہیں، انہوں نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے پروجیکٹ نہیں دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو تہذیب میں رہ کر کارکردگی پر بات کریں، وہ کون سی ترقی لے کر سندھ سے پنجاب آرہے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گالم گلوچ کا کلچر شروع کیا تھا، بلاول بھٹو کی زبان پر افسوس ہے، وہ پی ڈی ایم حکومت میں وزیرخارجہ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024