• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

ٹک ٹاک پر اے آئی کی مدد سے اپنا گانا تیار کرنے کے فیچر کی آزمائش

شائع January 23, 2024
—اسکرین شاٹ، ٹک ٹاک ویڈیو
—اسکرین شاٹ، ٹک ٹاک ویڈیو

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے اپنا گانا تیار کرن کے فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کو اے آئی سانگ کا نام دیا جا رہا ہے، تاہم اسے باضابطہ طور پر متعارف کرائے جانے کے وقت اس کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو اپنی شاعری کی بنیاد پر اے آئی سانگ بنانے کی سہولت دی جائے گی۔

فیچر کے تحت صارفین پہلے اپنی شاعری پوسٹ کریں گے، اس کے انہیں ایڈ میوزک کے آپشن پر لے جایا جائے گا، جہاں وہ میوزک کو شامل کرنے کے بعد اپنی پسند کی ٹیون شامل کرکے گانا تیار کر سکیں گے۔

ممکنہ طور پر ابتدائی طور پر صرف انگریزی زبان کی شاعری پر اے آئی گانے تیار کرنے کا فیچر پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے دنیا کی دیگر بڑی زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

صارفین کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ گانے کی آواز اور میوزک کو اپنی مرضی سے ایڈٹ اور تبدیل کرسکیں، البتہ گانا تیار ہونے اور اسے محفوظ کیے جانے کے بعد اس میں تبدیلیاں نہیں کی جا سکیں گی۔

مذکورہ فیچر تک فوری طور پر محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر اسے اگلے چند ماہ میں پیش کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024